مائیکروفکشن عنوان : تھوک دو مصنف : عماؔر نعیمی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ "کہاں ہو تم؟اور شکر ہے کہ تم نے فون اٹھا لیا۔ آج صبح سے تمہارا ایک بھی میسج نہیں آیا۔ مجھے کم از کم آج کے دن تم سے یہ توقع نہیں تھی۔لاپرواہ تو تم پہلے ہی سے ہو لیکن میری امیدوں پر یوں پانی پھیر دو گے ، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا۔" محبوبہ نے فون پر تلخ لہجہ اپناتے ہوئے کہا۔ "کیوں میری جان ! ایسا کیا ہوگیا ؟ اور اتنے غصے میں کیوں ہو؟" عاشق نے محبوبہ کی تلخی کو بھانپتے ہوئے نرم لہجے میں جواب دیا۔ "واہ ! جناب کو پتا ہی نہیں ہے کہ ہوا کیا ہے۔ آج ویلنٹائنز ڈے ہے۔ اور تم نے گفٹ دینا تو دور وش کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ اور پھر محبوبہ غصے سے پھٹ پڑی۔ " نہیں نہیں میری جان ایسی بات نہیں ہے، در اصل۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔" "در اصل کیا؟ سیدھی طرح کہو کہ بھول گئے تھے۔" محبوبہ نے بات کاٹتے ہوئے کہا۔ "نہیں سوہنے ایسی بات نہیں ہے میں بھلا کیسے اپنی جان کو بھول سکتا ہوں؟" عاشق نے لہجے میں مٹھاس لا کر محبوبہ کو مطمئن کرنے کی کوشش کی۔ "ایسی ہی بات ہے مسٹر، میری...
Posts
Showing posts from January, 2019
- Get link
- X
- Other Apps
مائیکروفکشن عنوان : جی بہتر مصنف : عماؔر نعیمی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایوب صاحب یہ کیا ؟ آج تو بدھ ہے اور آج کے دن تو گروپ میں شاعری پوسٹ کرنا منع ہے۔ بقول آپ کے ؛ شاعری صرف اتوار کے دن پوسٹ کی جا سکتی ہے۔ آپ ہی نے تو گروپ کے قوانین مرتب کیے ہیں اور آپ ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟ عادل نے فیس بک گروپ کے ایڈمن کو آئینہ دکھانے کی کوشش کی۔ السلام علیکم ! دیکھو عادل ! وہ میرا گروپ ہے میرے قوانین ہیں اور ایڈمن کو اجازت ہوتی ہے۔ میں نے کمنٹ ڈیلیٹ کردیا ہے اور آیندہ ایسا کمنٹ مت کرنا ورنہ گروپ بدر کردوں گا ۔ گروپ میں رہنا ہے تو میرے بنائے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ ایوب نے عادل کا کمنٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد انباکس میں اس کو تنبیہ کرتے ہوا کہا۔ عادل نے تامل کے بعد جواب دیا " جی بہتر " ٭٭٭٭ ایوب کسی کام سے باہر موٹرسائیکل پر نکلا کہ اس نے دیکھا ایک ٹریفک وارڈن یک طرفہ سڑک ( ون وے روڈ) کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔ ایوب نے اپنی موٹر سائیکل وہیں روک کر ہاتھ کے اشارے سے اس کو روکا اور اس کے رکنے پر مخاطب ہوا: " جناب یہ کیا ؟ یہ ون وے سڑک ہے اور یہاں مخالف سمت میں موٹر چل...